بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

چاررکعت والی نماز میں ایک رکعت ملی


سوال

اگر ظہر یا عصر کی نماز میں آخری رکعت جماعت سے ملے تو باقی تین رکعت کیسے پڑھنی ہیں؟

جواب

چار رکعت والی نماز میں اگر ایک رکعت جماعت کے ساتھ ملے اور تین رکعات رہ جائیں تو اس کی ادائیگی کا طریقہ یہ ہے:

 امام کے سلام پھیرنے کے بعد کھڑے ہوجائیٰں اور نماز کی پہلی رکعت کی طرح اس رکعت کو اداکریں یعنی ثناء،تعوذ،تسمیہ سورۃ الفاتحہ اور کوئی سورت ملائیں۔ پھر اس رکعت میں سجدے کے بعد قعدہ بھی کریں اس کے بعد تیسری رکعت میں سورۃ الفاتحہ مع سورۃ پڑھ کر رکوع سجدے کرکے کھڑے ہوجائیں(قعدہ نہ کریں) اور پھر آخری رکعت میں صرف سورۃ الفاتحہ پڑھ کر رکعت مکمل کرلیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143905200092

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں