بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

چار مقرب فرشتے


سوال

چار بڑے فرشتوں کے بارے میں کچھ تفصیل بتادیں۔

جواب

چار مقرب اور مشہور فرشتوں میں  اوّل جبرئیل علیہ السلام ہیں ،جو خدا تعالیٰ کی کتابیں، اَحکام اور پیغام پیغمبروں کے پاس لاتے تھے۔

دوسرے حضرت اسرافیل علیہ السلام ہیں، جو قیامت میں صور پھونکیں گے۔

تیسرے حضرت میکائیل  علیہ السلام ہیں  جو بارش کا انتظام کرنے اور مخلوق کو روزی پہنچانے کے کام پر مقرّر ہیں۔

چوتھے ملک الموت (حضرت عزرائیل) علیہ السلام ہیں، جو مخلوق کی جان نکالنے پر مقرر ہیں۔فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144004201423

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں