بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

چار رکعت والی نماز میں دو رکعت پر سلام پھیر دیا تو دو رکعت کا حکم


سوال

 چار رکعت والی نماز میں میں نے دو رکعت پڑھ کر دونوں سلام پھیر دیے اور پھر سے چار رکعت پڑھی اب میری نماز ہو گئی یا نہیں ؟ ان دو رکعت کا کیا ہوا ؟

جواب

چار رکعات کی نیت سے نماز شروع کی اور دو رکعت پر غلطی سے سلام پھیر دیا، پھر چار رکعات کے لیےالگ سے نیت باندھی اور چار رکعات ادا کرلیں تو نماز ہوگئی اور جو دو رکعات پہلے پڑھی تھیں وہ نفل ہو گئیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004201219

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں