بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

چار رکعت والی نماز میں تیسری رکعت میں قعدے میں بیٹھ جانے کا حکم


سوال

چار رکعت والی نماز میں تیسری رکعت میں بیٹھ کر التحیات شروع کرلی ، اور دو تین لفظ پڑھ کرپھر یاد آیا کہ یہ تو تیسری رکعت ہے اور کھڑا ہوگیا تو کیا اس صورت میں آخر میں سجدہ سہو کرنا ہوگا؟

جواب

مذکورہ صورت میں اگر تیسری رکعت میں اتنی دیر بیٹھا رہا جتنی دیر میں تین بار  ''سبحان الله''معتدل رفتار میں کہاجاسکے تو آخر میں سجدہ سہو کرنا واجب ہوگا، ورنہ سجدہ سہو واجب نہیں ہوگا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201242

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں