بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

پینا فلیکس پر نعت خواں حضرات کی تصاویر


سوال

میں پرنٹنگ کا کام کرتا ہوں جس میں پینا فلیکس بھی پرنٹ ہوتے ہیں اور ان پر نعت خواں حضرات کی تصاویر بھی پرنٹ ہوتی ہیں اور دیگر تصاویر بھی جو کسٹمر کی مرضی کی ہوتی ہیں، کیامیرا یہ تصاویر پرنٹ کرنا جائز ہے؟ اور میرے کاروبار کا کیا حکم ہے ؟

جواب

جان دار کی تصویر حرام ہے ، اوراس کی آمدنی بھی حرام ہے ؛ لہذاتصاویر  (خواہ نعت خواں حضرات کی ہوں ان) کو پینافلیکس پر پرنٹ کرنا جائز نہیں ہے۔ پرنٹنگ کا کاروبار تو فی نفسہ جائز ہے، البتہ اس میں جس قدر تصاویر کی پرنٹنگ ہوگی اسی قدر آمدن ناجائزہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200473

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں