بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

پیغمبر ﷺ کے رشتہ داروں پر مبنی کتب کی رہنمائی


سوال

پیغمبر علیہ سلام کے رشتہ داروں پر مبنی کتاب بھیج دیں۔

جواب

آپ ﷺ کی سیرتِ مبارکہ پر بہت سے کسی کتابیں تصنیف کی گئی ہیں جن میں جہاں آپ ﷺ کے زندگی کے ہر پہلو پر روشنی ڈالی گئی ہے وہیں آپ کے  رشتہ داروں کی بھی تفصیل ذکر کی گئی ہے، اس لیے اس موضوع کے لیے آپ  سیرت کی کتابوں سے  فائدہ اٹھاسکتے ہیں، عربی زبان میں اس موضوع پرمزید  تفصیل ملتی ہے۔ ایک کتاب  حافظ شمس الدین محمد بن عبد الرحمن سخاوی رحمہ اللہ کی ہے جس کا نام "استجلاب ارتقاء الغرف بحب أقرباء الرسول وذوي الشرف" ہے، جو  دکتور  خالد بن احمد  الصمی بابطین کی تحقیق کے ساتھ دارالبشائر سے طبع ہوئی ہے، سیرت کی کتابوں میں سے عربی زبان میں محمد بن یوسف صالحی دمشقی کی کتاب"سبل الهدی والرشاد"  سیرت کے اس پہلو پر  بھی بہتر انداز میں روشنی ڈالتی ہے، اس کا اردو ترجمہ بھی بازار میں دست یاب ہے. اردو زبان میں  سیرت کے موضوع پر مستند ترین اور بہترین کتاب "سیرۃ المصطفی ﷺ"  مولفہ حضرت مولانا ادریس کاندھلوی رحمہ اللہ ، کا مطالعہ کرلیجیے، اس میں شجرہ نسب، (کتاب کے ابتدائی صفحات میں) اور ازواجِ مطہرات اور اولادِ اطہار (رضی اللہ عنہم وعنہن ) کا ذکرِ خیر (کتاب کے آخری حصے میں) موجود ہے۔

باقی اردو زبان میں  خاص اس موضوع پر ہمارے اکابرین علماء کی کتاب تو نظر سے نہیں گزری، البتہ حال ہی ڈاکٹر اشتیاق احمد ، اور محمد اشرف شریف صاحب نے "نبی کریم ﷺ کے عزیز واقارب" کے نام سے سیرت کی مختلف کتابوں سے اس موضوع پر مواد جمع کیا ہے، یہ کتاب لاہور سے چھپی ہے اور دست یاب بھی ہے،  اس کتاب کو مکمل مطالعہ کا موقع تو نہیں مل سکا، البتہ چند متفرق جگہوں سے دیکھنے کے بعد اس  میں بعض باتیں قابلِ تحقیق، قابلِ غور بھی معلوم ہوئیں، اس لیے اس کتاب کو پڑھتے ہوئے اپنے قریبی مستند علماء سے راہ نمائی لیتے رہنا ضروری ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909202295

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں