بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

پیشاب کے بعد قطرے آنے کے سبب ٹشو کا استعمال


سوال

اگر کسی شخص کو پیشاب کے بعد قطرے آنے کا معاملہ ہو اور اس نے پیشاب کرنے کے بعد ٹشو کو اپنی شرمگاہ کے اندر پھنسا لیا، اور اس ٹشو میں قطرے جذب ہو گئے اس اس کے بعد اس حالت میں اس نے وضو کر لیا، اور وضو کرنے کے بعد، وہ ٹشو خود نکل گیا یا خود نکالا تو اس صورت میں وضو ٹوٹ جائے گا یا نہیں؟ اور اگر ٹشو لگائے رہنے کی حالت میں نماز پڑھ لی تو اس صورت میں نماز ہو جائے گی یا نہیں؟ 

جواب

ٹشو پر اگر پیشاب کے قطرے جذب ہوں اور اسے نکالا جائے تو وضو ٹوٹ جائے گا۔اگر ٹشو نہ نکالا جائے اور اس پر قطرے اندر کی جانب لگے ہوں اورشرمگاہ سے باہر ظاہر نہ ہوں تو وضو برقراررہے گا اور اگر باہر کی جانب قطرے یعنی تری ظاہر ہوجائےتو وضو ٹوٹ جائے گا۔


فتوی نمبر : 143708200018

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں