بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

پیشاب کے بعد قطرہ آنے کی صورت میں کپڑے بدلے بغیر نماز کا حکم


سوال

مجھے پیشاب کے قطرے آتے ہیں ۔پیشاب کرنے کے فوراً بعد کچھ قطرے آتے ہیں ، جب بھی پیشاب کروں ۔مسلسل نہیں آتے، بس پیشاب کرنے کے فوراً بعد کچھ قطرے آتے ہیں۔ میرے لیے نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے ؟ اور کپڑوں کی پاکیزگی کا بھی بتائیں ، میں کپڑے بدلے بغیر نماز پڑھ سکتا ہوں؟

جواب

اگر آپ کو  صرف استنجا سے فراغت کے بعد کچھ قطرے آتے ہیں  تو ایسی صورت میں آپ شرعاً معذور کے حکم میں نہیں ہیں، استنجا  کرتے وقت کچھ دیر انتظار کرلیں ؛  تاکہ قطرےسب نکل جائیں۔ اگر پیشاب کے  بعدقطرے  آجائیں اور کپڑوں کو لگ جائیں تو کپڑے ناپاک ہوجائیں گے۔اگر قطرے درہم کے برابر لگیں تو ان میں نماز مکروہ تحریمی ہوگی۔اگر اس سے زائد لگیں تو نماز ہی نہیں ہوگی۔

 بہتر صورت یہ  ہے آپ نماز کے بعد استنجا  کرنے کی عادت بنائیں ، اور انڈروئیر کا استعمال کریں ، اور استنجا  کرنے کے بعد  انڈروئیر میں ٹشو وغیرہ رکھ لیں ؛  تاکہ کچھ وقت بعد اگر قطرہ آئیں وہ ٹشو پر لگیں، بعد ازاں جب نماز کا وقت ہوتو وہ ٹشو نکال کر پھینک دیں اور وضو کرکے نماز ادا کرلیں، اس سے آسانی ہوجائے گی۔فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 143909201679

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں