بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

پیشاب کے بعد دیر تک قطروں کا آنا اعتکاف کے لیے مانع نہیں


سوال

مسئلہ یہ معلوم کرنا ہے کہ مجھے پیشاب کے بعد دیر تک پیشاب کے قطرے آتے ہیں۔ میں دیرتک بیٹھا رہتا ہوں پھر قطرے آنابند ہوجاتے ہیں تو اٹھ جاتاہوں۔ کبھی کبھی چلنے پھرنے کے بعد یا نماز میں سجدے میں جاتا ہوں تو قطرے آجاتے ہیں۔ مجھے اعتکاف میں بیٹھنا ہو تو میرے لیے کیا حکم ہوگا؟

جواب

شرعی لحاظ سے آپ معذور کے حکم میں نہیں ہیں، اس لیے پیشاب کے بعد قطروں کے بند ہونے کاانتظاکرکرلیاکریں اور جب قطرے بند ہوجائیں تونماز ادا کیاکریں۔اگر کبھی کبھارقطرے آجاتے ہیں یاپیشاب کے بعد کچھ دیر تک قطرے آنے کے بعد بند ہوجاتے ہیں تو دونوں صورتوں میں طہارت حاصل کرکے وضوکرکے نماز اداکرناضروری ہے۔کبھی کبھار قطروں کاآنا اعتکاف کے لیے مانع نہیں ہے،آپ اعتکاف میں بیٹھ سکتے ہیں اور پیشاب کی حاجت کے بعد کوئی کپڑایاٹشو استعمال کرلیاکریں جس سے کپڑے ناپاک نہ ہوں اور جب قطرے بند ہوجائیں تواس کپڑے کو نکال کروضوکرلیاکریں، یا پیشاب کے بعد انڈرویئر کے اندر ٹشو رکھ لیا کریں، اور نماز سے پہلے ٹشو کو نکال کر وضو کرکے نماز ادا کرلیا کریں۔ اسی طرح اگر دورانِ نماز کبھی قطرہ خارج ہوجائے اور محض وہم نہ ہو بلکہ قطرہ خارج ہونے کا یقین ہوتو دوبارہ وضوکرکے نماز پڑھ لیں، اس سے بھی اعتکاف پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200291

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں