بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

پیداوار میں سے دس من دینے کی شرط پر زمین زراعت کے لیے دینا


سوال

زید نے اپنی زمین زراعت پر عمر کو دے دی، اس شرط کے ساتھ  کہ بیچ ،عمل اور بیل ،سب عمر کا،  صرف زمین زید کی ہوگی،اور زید کو سال کے آخر میں کھیتی کی  کٹائی کے بعد پیداوار میں سے دس من دینا لازمی ہے، خواہ زمین کی پیداوار دس من ہو یانہ ہو ، آیا یہ معاملہ صحیح ہے یا نہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں پیداوار میں سے دس من مالکِ زمین کو دینے کی شرط پر زمین زراعت کے لیے دینا جائز نہیں۔

فتاوی شامی میں ہے:

"و بشرط الشركة في الخارج، ثم فرع علی الأخير بقوله: ( فتبطل إن شرط لأحدهما قفزاة مسماة أو ما يخرج من موضع معين..." الخ (كتاب المزارعة، ٦/ ٢٧٦، ط: سعيد)  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200661

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں