ایک بچہ پیدا ہونے کے بعد جس کی عمر 4 ماہ کی ہو مرجائے، تو کیا اس کا نماز جنازہ پڑھا جائے گا اور جس طرح میت کے لیے 3 دن بیٹھتے ہیں ، کیا اس بچے کے لیے بھی اس طرح بیٹھنا ضروری ہے ؟
جو بجہ زندہ پیدا ہوا ہو اس کی موت کی صورت میں اس پر جنازہ کی نماز پڑھی جائے گی؛ لہذا صورت مسئولہ میں مذکورہ بچہ پر بھی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ نیز تین دن تک تعزیت کی جا سکتی ہے، مگر اس کے لیے حلقہ لگاکر بیٹھنا ضروری نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144001200103
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن