بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

پیتل کا استعمال


سوال

 جس چھڑی میں پکڑنے کی جگہ پر پیتل کی کیلیں ٹھوکی گئی ہوں،  اس جگہ سے چھڑی کو پکڑنا کیسا ہے؟

جواب

سونا چاندی کے علاوہ دیگر دھاتوں (پیتل وغیرہ) کے برتن اور دیگر اشیاء کا استعمال جائز ہے؛ لہذا مذکورہ چھڑی کا استعمال بھی جائز ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6 / 343):
"وأما الآنية من غير الفضة والذهب فلا بأس بالأكل والشرب فيها، والانتفاع بها كالحديد والصفر والنحاس والرصاص والخشب والطين اهـ ".

فتاوی محمودیہ میں ہے:

’’پیتل اور تانبے کے برتنوں کا استعمال درست ہے‘‘۔ (۱۹ / ۳۵۷) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200831

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں