بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنا


سوال

  میں شادی شدہ ہوں، میری عمر 42 سال ہے، 3 بچے ہیں، میں دوسری شادی کرنا چاہتا ہوں، لیکن بیوی کسی صورت ماننے کےلیے تیار نہیں، ایسی صورت میں کیا کروں؟ میں اپنی بیوی بچوں کو نہیں چھوڑنا چاہتا۔

جواب

اگر آپ کے  پاس دو بیویوں کے اخراجات کی گنجائش ہے اور دونوں کے درمیان نان ونفقہ اور شب باشی میں برابری کرسکتے ہیں، تو  دوسری شادی کرنا شرعاً بلا کراہت جائز ہے،  اگرچہ پہلی بیوی اجازت نہ بھی دے۔ تاھم بہتر یہ ہے کہ پہلی بیوی کو رضامند کرکے دوسری شادی کریں ؛ تاکہ آئندہ کی زندگی میں سکون اور اطمینان ملے، اور دوسری شادی کامقصدپوری طرح  حاصل ہو۔فقط واللہ اعلم  

 


فتوی نمبر : 143906200055

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں