بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

پولیو کے قطروں کا حکم


سوال

پولیو کے بارے میں آپ سے پوچھنا ہے کہ آپ کے ادارے کی معلومات کے مطابق اس میں کوئی مضر یا حرام چیز تو شامل نہیں ہے؟

جواب

پولیو  یا اس جیسی دیگر  بیماریوں کی ویکسینز کے سلسلے میں شریعت کا حکم یہ ہے کہ اگر کوئی ماہر دین دار ڈاکٹر اس بات کی تصدیق کردے کہ یہ مضر صحت نہیں اور نہ ہی اس میں کوئی  ناپاک چیز ملی ہے تو ان کا پلانا جائز ہے۔

 لہذا اس سلسلے میں دین دار ماہر ڈاکٹروں کی تصدیقات کی طرف رجوع کیا جائے، ہمارے ادارے سے شرعی مسائل کا جواب دیاجاتاہے طبی لحاظ سے تحقیقات کے لیے متعلقہ بااعتماد لوگوں کی جانب رجوع فرمائیں۔اس بارے میں ہمارے ادارے سے شائع ہونے والے ماہنامہ ''بینات''میں ایک مضمون بھی شائع ہوچکاہے جو مندرجہ ذیل لنک پر ملاحظہ کرسکتے ہیں:

http://www.banuri.edu.pk/bayyinat-detail/%D9%BE%D9%88%D9%84%DB%8C%D9%88-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%B7%D8%B1%DB%92-%D8%B9%D9%88%D8%A7%D9%85%DB%8C-%D8%AA%D8%B4%D9%88%DB%8C%D8%B4-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%B3%D8%B1%DA%A9%D8%A7%D8%B1%DB%8C-%D8%B0%D9%85%DB%81-%D8%AF%D8%A7%D8%B1%DB%8C

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200144

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں