بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

پولیو قطرے کی اہمیت سے متعلق سوال


سوال

موجودہ دور میں پولیو کے قطرے پلانا ضروری ہے ؟ آیا اس کی کیا اہمیت ہے ؟

جواب

پولیو قطرے مبینہ طور پر حالیہ یا لاحقہ بیماری کے انسداد کی مہم ہے، جوکہ بنیادی طور پر طبی ماہرین کا موضوع ہے نہ کہ شرعی ماہرین کا۔ شرعی ماہرین اس مہم کے بارے میں جو بھی رائے قائم فرمائیں تو اس سے قبل پولیو کی افادیت یا مضرت کے تعین کے لیے طبی ماہرین کی رائے پر انحصار کرنا ہوگا۔  اگر طبی ماہرین پولیو کی افادیت یا ضرورت پر متفق ہوجائیں تو شرعی ماہرین پولیو مہم کو جائز اور مباح کہہ سکیں گے، اگر معاملہ برعکس ہو تو علماء شریعت کا فتویٰ بھی یقیناً برعکس ہوگا۔ 

لہذا اس کی اہمیت معلوم کرنے کے لیے طبی ماہرین سے رابطہ کرنا ہی زیادہ مفید معلوم ہوتا ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004201013

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں