بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

پنج وقتہ نماز کی رکعتوں کی تعداد


سوال

نماز کا چارٹ یعنی فرض نماز کے بعد اور پہلے سنت،واجب، وتر، مؤکدہ و غیر مؤکدہ، کا چارٹ چاہتا ہوں!

جواب

پانچوں نمازوں کی  رکعتوں  کی مع واجبات اور سنن مؤکدہ وغیر مؤکدہ تفصیل درج ذیل ہے:

(1) نماز فجر کی چار رکعتیں ہیں : پہلے دو سنتیں مؤکدہ، پھر دو فرض۔

(2)نماز ظہر کی بارہ رکعتیں ہیں:  پہلے چار سنتیں مؤکدہ، پھر چار فرض، پھر دو سنتیں مؤکدہ، پھر دو نفل۔

(3) نماز عصر کی آٹھ رکعتیں ہیں: پہلے چار سنتیں (غیر مؤکدہ)، پھر چار فرض۔

(4) نماز مغرب کی سات رکعتیں ہیں : پہلے تین فرض، پھر دو سنتیں مؤکدہ، پھر دو نفل۔

(5) نماز عشاء کی سترہ رکعتیں ہیں: پہلے چار سنتیں (غیر مؤکدہ) ، پھر چار فرض، پھر دو سنتیں مؤکدہ، پھر دو نفل ، پھر تین وتر (واجب)، اور اس کے بعد دو نفل۔

جمعہ کی نماز  میں 14 رکعتیں  ہیں: پہلے چار سنتیں مؤکدہ، پھر دو فرض ، پھر چار سنتیں مؤکدہ  ، پھر دو سنتیں(مؤکدہ یا غیر مؤکدہ علی حسب الاختلاف) ، اور پھر دو نفل۔

نماز کے طریقے اور مسائل کی معلومات کے لیے مولاناعاشق الٰہی صاحب رحمہ اللہ کی کتاب ’’نمازِ مسنون‘‘ کا مطالعہ کریں، یہ مختصر بھی ہے اور اس میں نمازکاطریقہ تفصیل کے ساتھ اور طہارت ونماز کے ضروری مسائل تحریرہیں۔

اسی طرح صوفی عبد الحمید صاحب رحمہ اللہ کی ’’نمازِ مسنون‘‘ کی مفید ہے، تاہم یہ قدرے تفصیلی کتاب ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144007200418

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں