بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

پنشن پر مشتمل ایگریمنٹ کرنا


سوال

کوئی اپنے باس سے ایسے ایگریمینٹ پر سائن کرائے جس میں وہ یہ لکھےاگر اس کو کچھ ہوجاتا ہے تو اس کا باس اس کے بیوی بچوں کو اتنا خرچ ہر مہینے دےگا تو کیا یہ جائز ہے؟

جواب

مذکورہ ایگریمنٹ  اگر پنشن ہے کہ جس میں ادارہ اپنے اوپر لازم کرتا ہے کہ ملازم کی موت کے بعد اس کی بیوی کو  ہر ماہ کچھ رقم دی جائے گی  تو یہ کمپنی کی جانب سے تبرع ہے،اس طرح کا ایگریمنٹ لکھنا جائز ہے۔ اگر  کوئی اور عقد ہے جیسا کہ سوال سے ظاہر ہے توناجائز ہوگا۔ دوسرا عقد ہونے کی صورت میں ایگریمنٹ کی تفصیل لکھ کر دوبارہ سوال کرلیجیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909202319

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں