بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

پسینے کی بدبو والے شخص کے لیئے نماز باجماعت میں شرکت کا حکم


سوال

اگر کسی کے جسم سے پسینے کی بدبو آرہی ہو تو ایسے شخص کے لیئے جماعت کی نماز میں شرکت کا کیا حکم ہے؟

جواب

ایسا شخص جس کے جسم سے بدبو آرہی ہو اور اس کے صف میں کھڑے ہونے سے دیگر نمازی اذیت کا شکار ہوتے ہوں اور پریشان ہوتے ہوں تو ایسے شخص سے جماعت ساقط ہے، اس کو چاہیئے کہ وہ گھر پر نماز پڑھے۔ اور چونکہ وہ شرعی حکم کی بناء پر مسجد جانے سے روکا گیا ہے اس لیئے وہ اجر سے محروم نہیں ہوگاالبتہ اگر پسینے کی بدبو سے وہ بدبو مراد ہے جو عام طور پر لوگوں کے جسم سے آتی ہے تو اس کی وجہ سے جماعت ساقط نہیں ہوگی۔ واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143707200023

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں