بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

پرانے کرنسی نوٹ پڑے ہوئے ملے، ان کا حکم


سوال

مجھے کہیں سے پرانے کرنسی نوٹ پڑے ہوئے  ملے ہیں، جو  اب نہیں چلتے، لیکن کسی خاص جگہ سے وہ تبدیل کیے جا سکتے ہیں، کیا میرے لیے ان کا استعمال جائز ہے، جب کہ پڑے رہنے کی صورت میں  وہ بے کار ہو جائیں گے؟

جواب

جس جگہ آپ کو یہ پرانے کرنسی نوٹ پڑے ہوئے ملے ہیں، مالک ڈھونڈنے کی غرض سے آپ وہاں اعلان کریں، جب یہ یقین یا ظن غالب ہوجائے کہ اب اس کا مالک نہیں آئے گا تو اسے بعینہ یا تبدیل کرکے اس رقم کو کسی غریب مستحق زکاۃ پر  مالک کی جانب سے صدقہ کردیں، اگر آپ مستحق زکاۃ نہیں تو آپ کے لیے اس کا استعمال درست نہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143903200033

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں