بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

پانی میں پاک ہاتھ ڈالنے سے پانی ناپاک نہیں ہوتا


سوال

غسل یا وضو کے لیےجو پانی رکھا ہو، اس میں خشک ہاتھ لگنے سے کیا وہ پانی غسل یا وضو کے استعمال کے قابل نہیں رہتا ؟ ایسے پانی سے غسل یا وضو ہو جاتا ہے ؟مثلاً :میں نے وضو کے لیے پانی رکھا اور اپنے خشک ہاتھ پانی میں ڈال کر پانی کو گرم یا ٹھنڈا چیک کیا ،تو کیا اب یہ پانی قابل استعمال برائے وضو یا غسل ہو گا یا نہیں؟

جواب

اگر ہاتھوں پرکوئی نجاست نہ لگی ہو،پاک ہاتھوں سے پانی کے گرم یاٹھنڈے ہونے کومعلوم کیاجائے تواس سے پانی ناپاک نہیں ہوتا،اس پانی سے وضواور غسل درست ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143804200022

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں