بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ٹی وی چینل میں کام کرنا


سوال

نیوز چینل میں کام کرنا کیسا ہے؟

اگر بہن کے لیے ایک رشتہ آئے اور لڑکا ’’نیوز ون‘‘ نام کے چینل میں کرنٹ افیئر نام کے پروگرام کا پروڈیوسر ہو ، تو کیا کیا جائے؟ اس لڑکے کی کمائی کا کیا ہوحکم ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں مذکورہ شخص پروڈیوسر ہونے کی وجہ سے اگرچہ بذاتِ خود کیمرہ کے سامنے نہیں آتا ہے، تاہم پروگرام کی ترتیب دینے میں فلم سازی کا مرتکب ہوتا ہے جوکہ حرام ہے، اور حرام کام کی تنخواہ بھی ناجائز ہوتی ہے؛  اس لیے مذکورہ شخص کو مناسب طریقے سے نصیحت کی جائے، اگر وہ اس کام کو چھوڑ کر حلال روزگار اختیار کرلے تو بہت بہتر۔ اور اگر فی الحال وہ چھوڑنے کے لیے آمادہ نہ ہو  اور آپ کی بہن کی عمر نکلے جا رہی ہے اور اس کے لیے کوئی اور رشتہ نہیں ہے تو اس صورت میں مذکورہ شخص سے رشتہ کرنے کی گنجائش ہوگی، البتہ اسے مناسب انداز میں سمجھاتے رہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144003200107

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں