بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ٹی وی ، موبائل اور لیپ ٹاپ کی خرید و فروخت کا حکم


سوال

ٹی وی کی خرید وفروخت اور اس کا بنانا جائز نہیں ہے؟

کیاموبائل اور لیپ ٹاپ کا حکم بھی اسی طرح ہے؟

جواب

ٹی وی چوں کہ گناہ کا آلہ ہے اس لیے اس کی خریدوفروخت یا ریپیئرنگ وغیرہ کا کام اوراس کی آمدن حلال نہیں۔

موبائل اور لیپ ٹاپ آلہ گناہ نہیں، بلکہ جائز کاموں میں ان کا استعمال ہے، لہذا موبائل اور لیپ ٹاپ کی خرید وفروخت جائز ہے،  اور اس سے حاصل ہونے والا نفع حلال ہے۔ البتہ  کوئی  شخص اسےخرید کر  ناجائز امور میں استعمال کرتا ہےتو   اس کا گناہ اسے ہی ملے گا۔

البحرالرائق میں ہے :

'' وقد استفيد من كلامهم هنا أن ما قامت المعصية بعينه يكره بيعه وما لا فلا ولذا قال الشارح إنه لا يكره بيع الجارية المغنية والكبش النطوح والديك المقاتل والحمامة الطيارة ''۔(5/155)

فتاوی شامی میں ہے :

"وكذا لا يكره بيع الجارية المغنية والكبش النطوح والديك المقاتل والحمامة الطيارة؛ لأنه ليس عينها منكراً وإنما المنكر في استعمالها المحظور اهـ  قلت: لكن هذه الأشياء تقام المعصية بعينها لكن ليست هي المقصود الأصلي منها، فإن عين الجارية للخدمة مثلاً والغناء عارض فلم تكن عين المنكر، بخلاف السلاح فإن المقصود الأصلي منه هو المحاربة به فكان عينه منكراً إذا بيع لأهل الفتنة، فصار المراد بما تقام المعصية به ما كان عينه منكر بلا عمل صنعة فيه، فخرج نحو الجارية المغنية؛ لأنها ليست عين المنكر، ونحو الحديد والعصير؛ لأنه وإن كان يعمل منه عين المنكر لكنه بصنعة تحدث فلم يكن عينه".(4/268)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200131

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں