بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ٹوپی کے بغیر نماز پڑھنا مکروہ ہے


سوال

بغیر ٹوپی نماز پڑھنا کیسا ہے؟جائز ہے یا ناجائز ہے ؟ کتاب کے حوالے کے ساتھ جواب مطلوب ہے۔

جواب

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے  احرام کی حالت کے سوا بغیر ٹوپی کے نماز ادا کرنا ثابت نہیں، پس سستی و لاپرواہی میں  ٹوپی کے بغیر نماز ادا کرنا مکروہ ہے۔''شامی'' میں ہے:

''و صلاته حاسراً أو كاشفاً رأسه للتكاسل، ولابأس به للتذلل، و أما الإهانة فكفر، ولو سقطت قلنسوتة فإعادتها أفضل''. (باب مايفسد الصلاة و ما يكره فيها ١/ ٦٤١، ط: سعيد)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200055

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں