بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ویڈیوکال کے ذریعہ شوہر کا بیوی کے جسم کو دیکھنا


سوال

آج کل واٹس ایپ اور مختلف ایپلیکیشن کے ذریعے ویڈیو کال کی جاتی ہے ۔کیا شوہر کے کہنےپر بیوی اپنے اعضاء خاص دکھلاسکتی ہے؟  کیا یہ اسلام میں یہ فعل جائزہے؟

جواب

بذریعہ واٹس ایپ ویڈیو کال کرکے شوہر کے لیے بیوی کے جسم کو دیکھنے  کی شرعاًاجازت نہیں ہے، اگر شوہر کےلیے دور رہ کر کام کرنا مشکل ہے تو یا بیوی کو اپنے پاس بلائے یا خود اپنے علاقہ میں محنت کرے۔ جب تک اس کے وسائل نہ ہوں تو شوہرکو چاہیے کثرت سے روزے رکھے؛ تاکہ نفسانی خواہشات قابو میں رہٰیں، اور نیک لوگوں کی صحبت میں رہے تاکہ گناہوں کی طرف دھیان نہ جائے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200279

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں