بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ویزہ کے حصول کے لیے پیپر میرج کرنا


سوال

زید شادی شدہ نمازی اور نیک انسان ہے. زید کی بیوی گاؤں کی رہنے والی سادہ خاتون ہیں. زید امریکہ جانا چاہتا ہے ویزہ کی ضرورت کے تحت وہ ایک خاتون سے پیپر میرج کرنا چاہتا ہے. ایسے جھوٹے نکاح کی کیا حیثیت ہے؟ ایسا نکاح کرنے والے مرد و زن کے متعلق دین کیا کہتا ہے!

جواب

پیپر میرج میں ایک پہلو نکاح کے ہونے یا نہ ہونے کا ہے۔اگر نکاح  شرعی قانونِ نکاح کے ضابطوں کے مطابق ہے تو نکاح منعقد ہے۔

دوسرا پہلو ایسے نکاح کے گناہ اور ثواب  ہونے متعلق ہے۔اس پہلوسے اس نکاح کی اجازت نہیں دی جاسکتی؛ کیوں کہ  یہ دھوکا دہی پر مشتمل اورمصالحِ نکاح کےخلاف ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200696

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں