بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ویزا حاصل کرنے کے لیے غلط بینک اسٹیٹمنٹ بنوانا


سوال

ایک شخص کو باہر جانا ہے، مگر اس کے پاس بینک اسٹیٹمنٹ نہیں ہے ، وہ مجھے کہتا ہے کہ آپ میری 3 ماہ کی بیس لاکھ کی اسٹیٹمنٹ بنادیں ، تاکہ وہ یہ اسٹیٹمنٹ ایمبیسی میں دکھا کر ویزا حاصل کرسکے، اور  اس کام کے وہ ہمیں ساٹھ ہزار دے گا، چاہے ویزا لگے یا نہ لگے ، کیا ہمارے لیے ایسا کرنا جائز ہے؟

جواب

یہ غلط بیانی ،جھوٹ اوردھوکے میں تعاون ہے؛ اس لیے کسی کے لیے جعلی بینک اسٹیٹمنٹ بناناجائز نہیں۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200101

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں