بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ویب سائٹ ڈیزائننگ میں خواتین کی تصویر لگانا


سوال

میں ایک سافٹ ویئر ہاؤس میں کام کرتا ہوں، میرا کام ویب سائٹ ڈیزائن اور ڈیولپ کرنا ہے، پوچھنا یہ ہے کہ کبھی ویب سائٹ پر کسٹمر کی ڈیمانڈ پر لڑکیوں کی تصویر لگانی پڑتی ہے، جو میں لگانا نہیں چاہتا  اور اسے غلط بھی سمجھتا ہوں، مگر میری جاب کی نوعیت ایسی ہے کہ لگانی پڑتی ہے،  یا کبھی فری لانس کام کرنے میں کلائنٹ کے کہنے پر ایسا کرنا پڑتا ہے۔میں نے کسی مفتی صاحب سے پوچھا تھا تو انہوں نے کہا تھا کہ بہت بے حیا تصویر نہ ہو تو لگا سکتے ہیں،اس بارے میں آپ راہ نمائی فرما دیں؟

جواب

واضح رہے کہ جان دار کی نفسِ تصویر خواہ وہ مرد کی ہو یا عورت کی، اپنی ہو یا کسی اور کی ویب سائٹ پر لگانا شرعاً جائز نہیں، لہذا صورتِ مسئولہ میں آپ کے لیے ویب سائٹ  بناتے ہوئے کسی بھی جان دار کی تصویر لگانا جائز نہیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200602

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں