بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

وطن اقامت میں اتمام ضرروی ہے


سوال

میں اپنے گھرسے 80کلومیٹردور ڈی جی خان میں اپنے ایک عزیزکے گھر اپنی بیوی اورامی کے ساتھ رہتاہوں،یہاں ہم نے دوسال رہناہے،اورہم ہرہفتے اپنے گھرتونسہ جاتے ہیں،توکیاہم یہاں ڈی جی خان میں پوری نمازپڑھیں گے یاقصرکریں گے؟

جواب

ڈی جی خان میں دوسال  اقامت اختیارکرتے وقت اگر یہ نیت تھی کہ ہر ہفتہ ڈی جی خان سے تونسہ جائیں گے تواس صورت میں آپ ڈی جی خان میں مسافر ہوں گے  اور قصر نماز ادا کریں گے.اوراگرڈی جی خان میں دوسال کی  اقامت اختیارکرتے وقت  ہرہفتہ تونسہ جانے کی  نیت نہیں تھی, بلکہ بعد میں ضرورت کی بنا پرہرہفتہ تونسہ جانے کی نوبت آتی ہے تو پھر آپ ڈی جی خان میں مقیم ہیں،مکمل نمازاداکریں گے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143802200047

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں