بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

وضو کے فرائض و واجبات


سوال

وضو کے فرائض اور واجبات کیا ہیں؟

جواب

وضو میں چار فرض ہیں :

1۔ منہ (چہرہ) ایک بار دھونا۔

2۔دونوں ہاتھوں کا ایک بار کہنیوں تک ( کہنیوں سمیت )دھونا۔

3۔ چوتھائی حصہ سر کا مسح کرنا۔

4۔ دونوں پاؤں کا (ٹخنوں سمیت) ایک بار دھونا۔

قرآن کریم میں اللہ تعالی  نے فرمایا:

{يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا قُمْتُمْ إِلَى الصَّلَاةِ فَاغْسِلُوا وُجُوهَكُمْ وَأَيْدِيَكُمْ إِلَى الْمَرَافِقِ وَامْسَحُوا بِرُءُوسِكُمْ وَأَرْجُلَكُمْ إِلَى الْكَعْبَيْنِ}

ترجمہ: اے ایمان والو! جب تم نماز کا ارادہ کرو تو اپنے منہ کو اپنے دونوں ہاتھوں کو کہنیوں تک دھولو اور اپنے سر کا مسح کرو اور اپنے پاؤں ٹخنوں تک دھولو!

وضو میں کوئی واجب نہیں ہے۔( عمدۃ الفقہ ،جلد :1 صفحہ 114) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200957

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں