بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

وضو، غسل اور نماز میں وسوسے کا علاج


سوال

جب میں نماز پڑھتا ہوں یا وضو غسل وغیرہ کرتا ہوں تو مجھے ہر وقت محتلف قسم کے وسوسے، شک ہوتا ہے،اس کے لیے کچھ وظیفہ بتائیں؟

جواب

آپ ہر گز ایسے وساوس سے پریشان نہ ہوں،  بلکہ ان کی طرف دھیان ہی نہ دیں، اور ان کے ہوتے ہوئے بھی اپنے اعمال جاری رکھیں۔ نیز ایسے وساوس کے موقع پر ان دعاؤں کا اہتمام کریں:

1... "أَعُوْذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ

2... اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُبِکَ مِنْ  هَمَزَاتِ الشَّیَاطِیْنِ  وَأَعُوْذُبِکَ رَبِّ مِنْ أَنْ یَّحْضُرُوْنَ.

3...  اَللّٰهُمَّ اجْعَلْ وَسَاوِسَ قَلْبِيْ خَشْیَتَکَ وَ ذِکْرَکَ وَاجْعَلْ هِمَّتِيْ وَ هَوَايَ فِیْمَا تُحِبُّ وَ تَرْضٰی".فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200286

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں