بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

وضو میں خروج ریح ہو جائے تو وضو کا حکم


سوال

میں وضو کرتا ہوں تو کبھی آدھے وضو میں ہوا خارج ہوجاتی ہے،تو اس کے لیے پھر سے شروع سے وضو کرنا پڑے گا یا پھر اسی کو پورا کریں؟ اور میں نماز پڑھتا ہوں تو ہوا خارج ہوجاتی ہے، مجھے ایسا لگتا ہے کبھی کبھی، اور کبھی ہوا خارج ہو بھی جاتی ہے، تو نماز ہوجاتی ہے یا پھر نماز کو توڑ کر وضو کریں، پھر سے نماز ادا کریں؟

جواب

اگر وضو میں ہوا خارج ہو جائے تو   دوبارہ وضو کرنا ضروری ہے۔

اگر نماز میں ہوا کے نکلنے کا یقین ہو جائے تو وضو اور نماز دہرانا ہوگی۔

"ان الیقین لایزول بالشک، هکذا في شرح منیة المصلي لابراهیم الحلبي"… (الفتاوی الهندیة:٤٧/١) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144003200167

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں