مجھے بہت زیادہ وسوسے آتے ہیں اور گالیاں دل سے نکلتی ہیں، برائے مہربانی ایک وظیفہ دیں!
جس کے د ل میں شیطانی وسوسے بہت پیدا ہوتے ہوں وہ درج ذیل آیت کو بکثرت پڑھا کرے، ان شاء اللہ تعالیٰ وسوسوں سے محفوظ رہے گا:
﴿رَبِّ أَعُوذُ بِكَ مِنْ هَمَزَاتِ الشَّيَاطِينِ ، وَأَعُوذُ بِكَ رَبِّ أَنْ يَحْضُرُونِ﴾( سورہ مومنون ، آیت 97، 98)
نیز اللہ کا ذکر خصوصاً کلمہ طیبہ بکثرت پڑھنے کااہتمام کریں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909201382
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن