بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

وزٹ ویزے پر عمرہ کا احرام


سوال

میرے ابو وزٹ ویزا پر جدہ آرہے ہیں میرے پاس، اس سلسلے میں یہ بتائیں کہ

  1. ان کی فلائٹ جدہ کی طرف ہے وایا ریاض تو احرام کہاں سے باندھیں گے؟
  2. کیا جدہ سے احرام باندھ سکتے ہیں؟
  3. ممکن ہے کہ عمرہ کرنے کے دو دن بعد ہم مدینہ جائیں، ان کا ریٹرن ٹکٹ 45 دن کا ہے، کیا یہاں پر یہ مسافر ہوں گے؟

جواب

  1. اگر آپ کے والد آپ سے جدہ میں ملاقات کی نیت کریں اور یہاں جدہ آکر پھر مکہ مکرمہ جانے کی نیت کریں تو اس صورت میں احرام جدہ پہنچ کر بھی پہن سکتے ہیں ۔ اور اگر یہیں سے حرم کی نیت ہے تو میقات (قرن المنازل) سے پہلے احرام باندھنا ضروری ہوگا. 
  2. اس کا جواب پہلے جزء میں آ چکا۔
  3. جس شہر میں بھی آپ کے والد ایک ساتھ  15 دن ٹھہرنے کی نیت کریں گے وہاں پر وہ مقیم شمار ہوں گے اور چار رکعات والی فرض نمازیں پوری چار رکعت پڑھیں گے۔آپ کی بیان کردہ صورت میں مکہ مکرمہ میں دو دن ٹھہرنے کے بعد جب مدینہ روانگی ہے تو فی الحال  مکہ مکرمہ میں مسافر ی کی حالت  ہوگی۔  مدینہ سے واپسی کے بعد اگر لگاتار پندرہ دن ٹھہر گئے تو مقیم ہوجائیں گے. فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200588

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں