بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ٹریول ایجنٹس کا ویزے پر اضافی رقم طلب کرنا


سوال

بعض لوگ جو غیر ممالک جانے کے خواہش مند ہوتے ہیں اور ایجنٹوں کے واسطے سے جاتے ہیں, چوں کہ ایجنٹ لوگ ویزا پر اضافی رقم کی مانگ کرتے ہیں، کیا ان کو یہ رقم دینا جائز ہے یا نہیں ؟

جواب

واضح رہے کہ ویزہ لگوانے کے عمل میں تگ و دو کرنے پر اگر کوئی شخص شروع سے ہی اپنا محنتانہ طے کرلے تو اس کے لیے کام مکمل ہونے کے بعد اپنا محنتانہ وصول کرنا جائز ہوتا ہے، پس صورتِ مسئولہ میں مخلتف ٹریول ایجنٹ اگر پروسیسنگ چارجز الگ سے طے کرلیتے ہیں تو  ان کے لیے یہ رقم وصول کرنا جائز ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200128

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں