بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

وترمیں دعائے قنوت بھول جانا


سوال

 اگر وتر نماز کی ادائیگی کے دوران تیسری رکعت میں الحمد اور سورة ملانے کے بعد غلطی سے رکوع میں چلا جائے تو کیا سجدہ سہو سے وتر کی ادائیگی ہو جائے گی یا دوبارہ شروع سے وتر پڑھنا لازمی ہے؟

جواب

وترکی نمازمیں دعائے قنوت کاپڑھناواجب ہے،اورواجب کے ترک کرنے پرسجدۂ سہوادا کرنے سے نمازہوجائے گی،لہذا اگرکوئی شخص وترکی تیسری رکعت میں سورۂ فاتحہ اورسورت ملانے کے بعدرکوع میں چلاگیاتوآخری قعدہ میں تشہدپڑھ کرسجدۂ سہوکرنے  سے وتر کی نمازدرست ہوجائے گی،دعائے قنوت بھول جانے کی صورت میں  سجدہ سہوکی ادائیگی کے بعدوتردوبارہ لوٹانے کی ضرروت نہیں اور رکوع سے قیام کی طرف لوٹنے کی بھی حاجت نہیں۔

 


فتوی نمبر : 143611200002

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں