بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

وتر کی قضا کا حکم


سوال

عشاء کی نماز پڑھی مگروتر نہیں پڑھے، اب کیا حکم ہے؟

 

جواب

وتر چوں کہ واجب ہیں؛ لہذا جس شخص نے عشاء کی نماز پڑھی، لیکن وتر ادا نہیں کیے تو وترذمہ سے ساقط نہیں ہوئے،بعد میں وتر کی قضا کرنا لازم ہے ، اور قضا نہ کرنے والا گناہ گار ہوگا۔وتر  رہ جانے کی صورت میں صرف وتر کی تین رکعات کی قضا لازم ہوگی۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200514

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں