عشاء کی نماز اگر قضا ہوجائے تو کتنی رکعات ادا کرنی ہوں گی؟ نیز کیا وتر پڑھنے ہوں گے؟
وتر کی نماز پڑھنا واجب ہے؛ لہذا اگر کسی شخص کی عشاء کی نماز قضا ہوگئی ہو تو اس کے ذمہ عشاء کی چاررکعات فرض اور تین رکعات وتر کی قضا کرنا ضروری ہے۔قضا کرتے وقت پہلے عشاء کی فرض نما زپڑھی جائے گی اور اس کے بعد وتر کی قضا کی جائے گی۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144004201391
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن