بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

واٹس اپ کی پروفائل پرجان دار کی تصویرلگانے کا حکم


سوال

اگرکوئی مفتی اپنی تصویر واٹس اپ کی پروفائل پرلگائیں توان کے بارے میں کیا حکم ہے؟

جواب

واضح رہے کہ جان دار کی تصویربنانا یابنوانا اور مجبوری یا ضرورت کے بغیر اس پررضامندی کا اظہارکرنا ناجائزہے۔ یہ شریعت کا عام حکم ہے اس کا تعلق کسی فرد سے نہیں ہے۔ اگرکوئی صاحب علم ناجائزکام کرے تواس کی قباحت دگنی ہوجاتی ہے۔ اس لیے کسی عالم یا مفتی کے کرنے سے یہ عمل جائزنہیں ہوگا۔تاہم سائل کوچاہیے کہ وہ دینی مسئلہ معلوم کرتے وقت عمومی انداز سے سوال کرے۔ مثلا یوں پوچھ لے کہ واٹس اپ کی پروفائل پرتصویرلگانے کا کیاحکم ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143606200004

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں