بیٹی کا "وانیا" نام رکھنا کیسا ہے؟ انٹرنیٹ پر عبرانی زبان کا لفظ بتایا ہوا ہے! جس کے معانی "خدا کا تحفہ" بتایا ہوا ہے۔راہ نمائی فرما دیں!
لفظ "وانیا" درست نہیں ، یہ لفظ اصل میں "وانیہ" ہے، عربی زبان کا لفظ ہے جس کا مادہ " ونی "ہے، جس کے درج ذیل معانی آتے ہیں:
1- سُست 2- لاغر جسم 3- ہلکی خوش گوار خوشبو۔ ( دیکھیے: القاموس الوحید: مادة:ونی، ص:1902، ط۔ ادارہ اسلامیات)
تیسرے معنی کے اعتبار سے بچی کا نام" وانیہ " رکھنے میں حرج نہیں، تاہم دیگر معانی مناسب نہیں ہیں؛ لہٰذا معنی کے لحاظ سے یہ نام اچھا نہیں ہے؛ اس لیے اس کے بجائے کوئی اچھا بامعنی نام یا کسی صحابیہ رضی اللہ عنہا کے نام پر نام رکھ لیں۔
یا وانیہ کے بجائے "ہانیہ " نام رکھ لیجیے، "ہانیہ" عربی زبان کالفظ ہے،اس کامعنی ہے:پُرمسرت،خوش دلی،خوش حالی،یہ نام رکھاجاسکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143812200035
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن