وانیہ یا وانیا نام رکھنا صحیح ہے؟
یہ لفظ "وانیا" نہیں "وانیہ" ہے، عربی زبان کا لفظ ہے جس کا مادہ " ونی "ہے، جس کے درج ذیل معانی آتے ہیں:
1- سُست 2- لاغر جسم 3- ہلکی خوش گوار خوشبو۔ ( دیکھیے: القاموس الوحید: مادة:ونی، ص:1902، ط۔ ادارہ اسلامیات)
تیسرے معنی کے اعتبار سے بچی کا نام" وانیہ " رکھنے میں حرج نہیں، تاہم دیگر معانی مناسب نہیں ہیں؛ لہٰذا معنی کے لحاظ سے یہ نام اچھا نہیں ہے؛ اس لیے اس کے بجائے کوئی اچھا بامعنی نام یا کسی صحابیہ رضی اللہ عنہا کے نام پر نام رکھ لیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144004200851
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن