بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

والدین کا بالغ اولاد کو حج کرانے سے اولاد کا فرض حج ادا ہوجائے گا یا نہیں؟


سوال

اگر بالغ اولاد جو اپنے والدین کے زیرِ پرورش ہے اس کو والدین حج کروائیں تو کیا اولاد کے ذمہ سے واجب حج ادا ہو جائے گا یانہیں؟ 

جواب

اگر بالغ مرد یا عورت اپنے والدین کے پیسوں سے حج کرلے تو بھی اس کا فرض حج ادا ہوجائے گا، فرض حج ادا ہونے کے لیے اپنے ذاتی پیسوں سے حج کرنا ضروری نہیں ہے۔ البتہ نابالغ اولاد کو حج کرانے سے اس کا حج فرض شمار نہیں ہوگا۔

الفتاوى الهندية (1/ 217):

"(ومنها: البلوغ) فلايجب على الصبي، كذا في فتاوى قاضي خان. ولو أن الصبي حج إذا قبل البلوغ فلايكون ذلك عن حجة الإسلام ويكون تطوعاً".

الفتاوى الهندية (1/ 217):

"(ومنها: القدرة على الزاد والراحلة) بطريق الملك أو الإجارة دون الإعارة والإباحة".  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200956

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں