بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

والدین سے پہلے حج کرنا جائز ہے


سوال

ہمارے والدین ابھی حیات ہیں اور دونوں پر حج فرض ہے،  لیکن دونوں میں سے اب تک کسی نے حج ادا نہیں کیا ہے ۔کیا میں ان سے پہلے حج ادا کر سکتا ہوں؟

جواب

جب والدین پر حج فرض ہے اور سائل بھی حج کرنا چاہتا ہے تو بہتر یہ ہے کہ ان کو حج کی فرضیت اور اہمیت کا احساس دلاتے ہوئے اپنے ساتھ ہی حج پر لے جائے، تاکہ سائل اپنا فریضہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ والدین کی خدمت کرکے بے شمار اجر و ثواب حاصل کرسکے۔ تاہم اگر وہ کسی طرح حج پر جانے  کے لیے تیار نہ ہوں اور سائل پر حج فرض ہے تو اسے پہلی فرصت میں فریضہ حج ادا کرنا چاہیے، سائل کا حج والدین کے حج کے تابع نہیں ہے، لہٰذا والدین سے پہلے حج کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200709

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں