لوگوں کا کہناہے کہ: ماں کی بددعا نہیں لگتی ، اور جب ماں بددعادیتی ہے تو اللہ تعالیٰ ہنستے ہیں۔برائے مہربانی راہ نمائی فرمائیں۔
والدہ کی دعا اور بددعادونوں قبول ہوتی ہیں،احادیث مبارکہ میں اس کی صراحت موجودہے۔لوگوں کایہ کہنا کہ: "جب ماں بددعا دیتی ہے تو اللہ تعالی ہنستے ہیں"،ہمیں تلاش کے باوجود ایسی کوئی روایت یاصراحت نہیں ملی۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143806200022
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن