بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

والدہ کی بد دعا کا حکم


سوال

لوگوں کا کہناہے کہ: ماں کی بددعا نہیں لگتی ، اور جب ماں بددعادیتی ہے تو اللہ تعالیٰ ہنستے ہیں۔برائے مہربانی راہ نمائی فرمائیں۔

جواب

والدہ کی دعا اور بددعادونوں قبول ہوتی ہیں،احادیث مبارکہ میں اس کی صراحت موجودہے۔لوگوں کایہ کہنا کہ: "جب ماں بددعا دیتی ہے تو اللہ تعالی ہنستے ہیں"،ہمیں تلاش کے باوجود ایسی کوئی روایت یاصراحت نہیں ملی۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143806200022

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں