بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

والد صاحب مرحوم کو خواب میں دیکھنے کا وظیفہ


سوال

والد صاحب مرحوم کو خواب میں دیکھنے کا وظیفہ بتادیں!

جواب

کسی کو خواب میں دیکھنا یہ انسان کے اپنے اختیار  سے نہیں ہوتا، بلکہ جس کو اللہ تعالی چاہیں کسی کی خواب میں زیارت کرادیتے ہیں۔ضروری نہیں کہ کوئی عمل کرنے کے بعد  خواب ضرور دکھائی دے۔نیز خواب حجت بھی نہیں بعض دفعہ آدمی کے اپنے تفکرات ہی خواب بن کر سامنے آتے ہیں۔

 اس لیے والد مرحوم کو خواب میں دیکھنے کے لیے وظیفہ پڑھنے کی بجائے اپنے والد کے لیے ایصالِ ثواب کرتے رہیں، یہ آپ کے والد مرحوم کے حق میں زیادہ بہترہے۔ اور اللہ تعالی سے دعا مانگیں کہ اگر بہتر ہو تو وہ آپ کو ان کی زیارت کرادے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201585

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں