بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

''نیہا'' نام رکھنا


سوال

بچی کا" نیہا"( ن ی ہ ا) نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

"نیہا"(''ن''کے زبر ،''ی''کے سکون  کے ساتھ اس)کے معنی ہیں :بلند ہونا،پسند ہونا۔بعض نے اسے ہندی اور  سنسکرت زبان کا لفظ قرار دیا ہے اور اس کا معنی خوب صورتی اور محبت لکھاہے۔نام کے بامعنی ہونے کے ساتھ ساتھ   ایسے نام رکھنے کا اہتمام کرنا چاہیے  جو نیک لوگ رکھتے ہوں۔  اگر نیک لوگ یہ نام (نیہا) رکھتے ہوں یا برے لوگوں کا یہ نام مشہور نہ ہوتو اسے رکھنے میں حرج نہیں ہے۔(المعجم الوسیط2/967،ط:دارالدعوۃ-مصباح اللغات ،ص:924،ط:قدیمی)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143907200005

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں