بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

نکاح کے کاغذ کو پھاڑدینے سے نکاح پر اثر نہیں پڑتا


سوال

نکاح میں زبانی ایجاب وقبول کے بعد ایک پیپر پر بھی ایجاب وقبول کے الفاظ لکھ کر دولہادلہن اور دو گواہوں نے دستخط کردیے ،بعد میں اگلے دن دولہا نے اس پیپر کو پھاڑ دیا ،کیا اس سے نکاح میں کوئی فرق آئے گا؟

جواب

گواہوں کی موجودگی میں باقاعدہ ایجاب وقبول سے نکاح مکمل ہوجاتاہے، کاغذ پرلکھنے دستخط کرنے اور پھرمحض  اس کاغذ کر پھاڑ دینے سے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200512

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں