بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نکاح کا طریقہ


سوال

نکاح فضولی کا کیا مطلب ہے؟ کیا لڑکی لڑکا آپس میں ہی کچھ بولیں تو نکاح ہوجاتا ہے؟ یا گواہ وغیرہ شرط ہیں؟ 

جواب

نکاح فضولی کا مطلب یہ ہے کہ جو شخص نہ اصیل (خود عقد کرنے والا)  ہو نہ ولی ہو  اورنہ ہی وکیل ہو اور وہ کسی کا نکاح کرادے تو اسے نکاح فضولی کہاجاتا ہے۔مطلب اس کا یہ ہے کہ کوئی شخص نکاح کا مجاز نہ ہو مگر وہ کسی کانکاح کرادے۔فضولی کا کیا ہوا نکاح  اجازت پر موقوف رہتا ہے، یعنی فضولی نے جس کا نکاح کیا ہے جب تک وہ قولاً یا عملاً نکاح کی اجازت نہ دے نکاح موقوف رہتاہے۔ 

صرف لڑکے لڑکی کے  آپس میں ایجاب وقبول کے الفاظ کہہ لینے سے  نکاح منعقد نہیں ہوتا، بلکہ گواہوں کا موجود ہونا شرط ہے۔ فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 143901200065

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں