بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

نکاح سے پہلے : اگر تم نے شادی کے بعد ایسا کیا ہوتا تو میں چھوڑدیتا کہنے کا حکم


سوال

نکاح سے پہلے لڑکے اور لڑکی کی کسی بات پر تکرار ہورہی تھی، لڑکے نے بولاکہ: اگر ایسا تم نے شادی کے بعد کیا ہوتا تو میں تمہیں چھوڑدیتا یا چھوڑدیاہوتا۔ اب اگر شادی کے بعد لڑکی وہ کام کرے گی تو کیا طلاق ہوگی؟

جواب

مذکورہ صورت میں طلاق واقع نہیں ہوگی، البتہ نکاح سے پہلے لڑکے اور لڑکی کا بلاضرورت یوں بے تکلف گفتگو کرنا  شرعاً درست نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143901200027

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں