کیا آپ میرے نام " نویز" کا مطلب بتا سکتے ہیں؟
”نویز“ نام کا مطلب ہمیں نہیں مل سکا، اس کے قریب ”نوید“ نام ہے (فارسی لفظ ہے) جس کے معنی خوش خبری کے ہیں۔
ناموں کے سلسلے میں بہتر یہ ہے کہ انبیاءِ کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں میں سے کوئی نام (اور لڑکیوں کے لیے صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کوئی نام)رکھا جائے، یا اچھا بامعنی عربی نام رکھا جائے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144004201047
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن